میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل

medical exam

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل


پی ایم ڈی سی کی جانب سے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلہ ٹیسٹ یونیفارم پالیسی کے تحت اب 10 ستمبر کو لیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اجلاس میں ملک بھر میں داخلہ ٹیسٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔

2024:تعلیمی اداروں کا تدریسی ، امتحانی شیڈول جاری

بعض ممبران نے ٹیسٹ کو دو ہفتے آگے بڑھانے کی تجویز دی جسے ابتداء میں منظور نہیں کیا گیا تاہم ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے اور ممبران کے اصرار پر ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلہ ٹیسٹ یونیفارم پالیسی کے تحت اب 10 ستمبر کو لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ملک بھر میں یونیفارم پالیسی کے تحت ٹیسٹ 27 اگست کو ہونا تھا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں نیا گروپ متعارف کرانے کا فیصلہ

یاد رہے  طلبا تیاری کے لیے مناسب وقت نہ ملنے کے سبب داخلہ امتحان کے انعقاد میں دو ہفتے کی تاخیر کا مطالبہ کررہے تھے۔


متعلقہ خبریں