رانا ثنا اللہ مذاکرات کیلئے نکات سامنے لائیں، معاملہ حل ہو سکتا ہے، علی محمد خان

Ali Muhammad Khan

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نکات سامنے لائیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی غور کرے اور بانی پی ٹی آئی منظوری دیں تو معاملہ حل ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر سنجیدگی سے غور کرے۔ سیاسی جماعتیں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 اپریل کے بعد سے معاملات سنبھل نہیں رہے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اس حکومت کو ہم جائز حکومت نہیں مانتے۔ ہم انہیں فارم 47 کی حکومت سمجھتے ہیں لیکن مذاکرات انہیں سے ہونے ہیں تاہم بات چیت کی منظوری تو بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو عثمان بزدار دوبارہ وزیراعلیٰ بنے گا، اسد عمر

رانا ثنا اللہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دینے کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نکات سامنے لائیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی غور کرے اور بانی پی ٹی آئی منظوری دیں تو معاملہ حل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا حکومت مینڈیٹ کی واپسی پر راضی ہوگی۔ ہماری جانب سے تو بات چیت کی منظوری اڈیالہ سے آئے گی لیکن ان کی منظوری کہاں سے آئے گی۔

علی محمد خان نے کہا کہ مینڈیٹ کی واپسی کا روڈ میپ ہونا چاہیئے۔ کیا حکومت مینڈیٹ کی واپسی پر راضی ہے۔


متعلقہ خبریں