ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ایمان مزاری کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں عدالت پیش کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پراسیکیوٹر نے دونوں کے 10، 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی  تاہم عدالت نے  3، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

علی وزیر کو چہرے پر کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا، علی وزیر روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی، ہم نے کہا ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں