کرکٹ ورلڈ کپ:ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہونگی ؟بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی بڑی پیشگوئی

greg chappell

کرکٹ ورلڈ کپ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہونگی ؟ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی بڑی پیشگوئی


بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گریگ چیپل نے ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹاپ چار ٹیموں کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں گریگ چیپل سے سوال کیا گیا کہ کون سی 4 ٹیموں کو آپ ورلڈکپ سیمی فائنل میں جگہ بناتا دیکھ رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان بھارت ٹاپ فور میں کوالیفائی کرسکتے ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ کون جیتے گا؟ گنگولی نے 5 ٹیموں کی پیشگوئی کردی

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ بھارت میں شیڈول ہے جبکہ ایشیائی ٹیمیں اِن کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کو مضبوط ٹیم ہونے کی وجہ سے فہرست میں جگہ دے رہا ہوں جبکہ پاکستان اور بھارت تقریباً کنڈیشنز کے لحاظ سے ایک جیسے ہیں۔


متعلقہ خبریں