موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی، 18سے زائد افراد جاں بحق


پنڈی بھٹیاں: موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی، موٹروے پولیس نے 15 مسافروں کو بحفاظت بس سے باہر نکال لیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ واقعے میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جائے حادثے پر ٹریفک کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا جبکہ معلوماتی ڈیسک اور ایمرجنسی سینٹر تشکیل دے دیا ہے۔

ڈی پی او حافظ آباد کے مطابق حادثہ صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا جب مسافر سو رہے تھے۔ حادثہ بس اور پک اپ کے ٹکرانے سے ہوا جس میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گئے۔


متعلقہ خبریں