پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مقررہ وقت پر انتخابات کرائے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں میں 4 ماہ لگیں گے، جو مایوسی کا باعث ہے ، الیکشن کمیشن جاری کردہ شیڈول پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے۔
صدر پارلیمنٹ کو قانون سازی نہ سکھائیں، شیری رحمان
شیری رحمان نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کی جلد تحلیل کرنے کا مقصد الیکشن کمیشن کو تیاریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت فراہم کرنا تھا، انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر ملک میں سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے گی۔ حلقہ بندیوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے، پی پی اور اسکے ووٹرز انتخابات کی تاریخ کے منتظر تھے، حلقہ بندیوں کے شیڈول کے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت 90 دن کے اندرعام انتخابات کرانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔