لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بغیر اجازت کے امریکہ میں ہونے والی لیگز میں شامل کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
پی سی بی نے امریکہ میں لیگز کھیلنے والے بعض پاکستانی کرکٹرز سے وضاحت طلب کر لی کہ کیا وہ اب پاکستانی شہری نہیں ہیں اور مستقبل میں پاکستان کے لیے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے۔
ہیوسٹن لیگ میں تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کھلاڑیوں نے پی سی بی سے این او سی لینا بھی گوارا نہیں کیا جس پر پی سی بی نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ اب پاکستان نہیں بلکہ امریکی شہریت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے چند روز قبل حسن علی بھی انجری کا شکار
پی سی بی نے مستقبل میں ان کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے اور ان پر پاکستان کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا اور ان کرکٹرز کو شوکاز جاری کر کے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ کھلاڑی مشہور کرکٹرز نہیں تاہم پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کا بڑا نام بتایا جاتا ہے۔