خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کیلئے چھ نام فائنل، ایک صحافی بھی شامل


(رپورٹر:وقاص بونیری) خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے لیے چھ نام فائنل کر دیے گئے، فائنل کیے گئے ناموں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کیلئے ناموں کی کلیئرنس دے دی گئی ہے۔ نگران کابینہ کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے غیر سیاسی لوگوں کے نام منگوائے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل کیے گئے چھ ناموں میں ایک صحافی بھی شامل ہے جبکہ گزشتہ نگران کابینہ کے چار اراکین کو دوبارہ شامل کرنے کا بھی امکان ہے۔ مجوزہ نگران کابینہ میں ماہر معاشیات، انجینئر اور صنعت کار شامل ہیں۔

نگران وزیراعظم کی طرح کابینہ سے متعلق بھی سرپرائز ہوگا، فیصل کریم کنڈی

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ کیلئے تجویز کردہ اراکین اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اپنے شعبوں کے ماہر ہیں۔ نگران کابینہ کیلئے تجویز کردہ اراکین ٹیکنوکریٹ ہیں جن کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہے۔

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کیلئے فائنل کیے گئے ناموں میں انجینئر عامر ندیم درانی، آصف رفیق آفریدی، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، ڈاکٹر نجیب اللہ، انجینئر بہرہ ور خان اور سید عامر عبد اللہ شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں