پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے خود ساختہ کرائے بڑھا دیئے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ کر دیا، لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1800 سے بڑھا کر 2300 روپے جبکہ لاہور سے مانسہرہ کا کرایہ 2400 سے 2800 روپے کر دیا گیا۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ، اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا
مظفر آباد کا کرایہ 2500 سے 2900 روپے ، ڈیرہ اسماعیل خان کا 2200 سے بڑھا کر 2500 روپے کردیا گیا ۔
کرایوں میں اضافے پر جگہ جگہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں تکرار کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے کرایہ بڑھانے پر مجبور ہیں۔