500 روپے کے ایزی لوڈ کا تنازع ، واہ کینٹ میں دکاندار نے نوجوان قتل کر دیا


راولپنڈی میں 500 روپے کے ایزی لوڈ کے تنازع پر دکاندار نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں 500 روپے کا ایزی لوڈ کروانے کے مسئلے پر دکاندار اور 3 نوجوانوں میں جھگڑا ہو گیا۔ جس پر دکاندار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 سالہ عبدالمحیظ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔

مزدوری مانگنے پر مزدور قتل کر دیا گیا

دونوں زخمیوں کو سر میں گولیاں لگی ہیں ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں