یوکرین کے فوجی وسائل تقریباً ختم ہو چکے ہیں، روس کا دعویٰ

Russia

ماسکو: روس نے یوکرین کے فوجی وسائل تقریباً ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مغرب کی جانب سے جامع امداد مہیّا ہونے کے باوجود یوکرین کی مسلح افواج نتائج حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھڑپوں اور لڑائی کے ابتدائی نتائج ظاہر کرتے ہیں یوکرین کے فوجی وسائل تقریباً ختم ہو چکے ہیں، مغربی ہتھیاروں کے بارے میں کچھ بھی انوکھا نہیں ہے اور یہ کہ وہ میدان جنگ میں روسی ہتھیاروں سےغیر محفوظ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، امریکہ

یوکرین نے جون میں اپنے طویل عرصے سے متوقع جوابی حملے کا آغاز کیا تھا لیکن اس نے سخت لڑائی کا اعتراف کیا ہے جبکہ اس کی مسلح افواج سخت مضبوط روسی پوزیشنوں کو توڑنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں