2024:تعلیمی اداروں کا تدریسی ، امتحانی شیڈول جاری

school

رمضان میں سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار جاری


وزارت تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں کا تدریسی و امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں آئندہ سال نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2024 سے شروع ہوگا۔

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

تمام سرکاری سکول موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد 21 اگست سے کھلیں گے ۔

تمام کلاسوں میں فرسٹ ٹرم پہلی کے امتحانات آئندہ ستمبر کے تیسرے اور چوتھے ہفتہ میں شروع اور اختتام ہوں گے۔

انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن میں مفت تعلیم کا اعلان صرف اعلان ہی رہا

دوسری مڈٹرم امتحانات دسمبر کے تیسرے ہفتہ میں شروع ہوں گے۔

کلاس اول سے آٹھویں تک سالانہ امتحانات 10 مارچ 2024 ء سے شروع ہوں گے جو 20 مارچ تک مکمل ہوں گے ۔

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کردیا

31 مارچ کو سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کئے جائیں گے اور یکم اپریل سے نیا تعلیمی سال شروع ہو جائے گا۔

تعلیمی سیشن کیلئے داخلے مارچ میں شروع ہوں گے جو 31 مئی تک جاری رہیں گے۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں نیا گروپ متعارف کرانے کا فیصلہ

داخلوں کا دوسرا فیز 15 اگست سے 31 اکتوبر 2024 تک ہو گا ، تمام سرکاری سکولوں میں مفت کتب کی فراہمی ہو گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں