ملک بھر میں 76 ویں یوم آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، گلی، محلوں میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری کر رہی ہے۔ قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کے لئے جگہ جگہ عارضی اسٹال لگائے گئے ہیں۔
جشن آزادی پر باجے بجانے پر پابندی کی درخواست مسترد
ہر کوئی جشن آزادی کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیتا ہے ، مہنگائی کے باوجود شہریوں میں جشن آزادی منانے کے حوالے سے جوش و خروش میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔