مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی نگراں سیٹ اپ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ میں حریم شاہ نے لکھا کہ اگر انہیں صرف 6 ماہ کے لیے نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو وہ پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دیں گی۔
حریم شاہ کا تین لاکھ میں چار مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان
سوشل میڈیا میں ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر مزاحیہ کمنٹ کیساتھ کچھ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے پوچھا کہ وزیر خارجہ بننے کیلئے حریم شاہ کی کوالیفکیشن کیا ہے ، کیا وہ اس عہدے کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔