شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے لیےکام نہ کرنے کا معاہدہ کرکے باہر آئے ، راجہ ریاض

سابق اپوزیشن لیڈر

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے لیے کام نہ کرنے کا معاہدہ کرکے باہر آئے ہیں، کچھ کہنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں۔

ایک انٹرویو میں راجہ ریاض نے کہا کہ عام انتخابات فروری میں ہوں گے، الیکشن میں پی ٹی آئی ہوگی یا نہیں ، اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا۔

پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور شاہد خاقان کے نام بطور نگران وزیراعظم زیر غور ہی نہیں آئے، وزیراعظم سے طے ہوا تھا کہ نگران وزیراعظم کا نام فائنل ہونے تک سامنے نہیں لایا جائے گا، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں