سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے مشرف دور میں اٹک جیل میں قید کاٹی تھی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا اپریل 2000 سے دسمبر 2000 تک آٹھ ماہ میں اٹک جیل میں رہا۔
پاکستان کیلئے روسی خام تیل امپورٹ عارضی طور پر معطل
اٹک جیل میں گرمی میں شدید لو اور سردی میں شدید ٹھنڈی ہوا آتی تھی، مجھے جیل میں ڈالتےہوئے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ میرا جرم کیا ہے، مجھے جیل میں ڈالا بھی دھکے سے اور نکالا بھی دھکے سے۔
حسین نواز کا مزید کہنا تھا اٹک جیل میں اس وقت بھی وہی حالات تھے جن حالات میں آج چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، کسی کی مشکل پر کبھی خوش نہیں ہونا چاہیے۔
شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا
جن دنوں ہم نے وہاں قید کاٹی ان دنوں عدالت کی نام کی چیز نہیں تھی، مشرف کے دور میں جن لوگوں کو سزائیں ملتی تھیں وہ کسی عدالت نہیں جا سکتے تھے۔
ہم اے یا بی کلاس کا مطالبہ کرتے تو کس سے کرتے؟ ہم نے صبر کے ساتھ وقت گزارا۔
یاد رہے کہ اس وقت چیئرمین پی ٹی آئی بھی اٹک جیل میں قید ہیں۔