پاکستان کیلئے روسی خام تیل امپورٹ عارضی طور پر معطل

russia oil

وہی ہوا جس کا ڈر تھا روسی تیل سے متعلق بڑی خبر آگئی


پاکستان کیلئے روسی خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق ریفائنریز ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

1 لٹر پٹرول پر 100 روپے سے زائد ٹیکس ، اصل قیمت 166 روپے ہونے کا انکشاف

انڈسٹری ذرائع نے مزید بتایاکہ عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد زائد فرنس آئل بن رہا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرنس آئل کم قیمت میں ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 اور 26 جون کو دو جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں پہنچا۔


متعلقہ خبریں