ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کا مزید اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 30.82 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ ہفتے ریکارڈ 29 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 5اشیا کی قیمتوں میں کمی،17 کی قیمتیں مستحکم رہیں،گزشتہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کا 200 گرام کاپیکٹ 13 روپے مہنگا ہوا۔
پیکجڈ دودھ 390 گرام 28 روپے مہنگا ہوا جبکہ دال ماش 15 روپے،دال مونگ 3 روپے اوردال مسور 2 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، لہسن کی فی کلو قیمت میں دس روپے کا اضافہ ہوا۔
ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اضافہ
چینی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے اضافہ جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہوا، انڈے ایک ہفتے کے دوران فی درجن 5 روپے مہنگے ہوئے۔
گزشتہ ہفتے پیاز،آلو،ٹماٹراورکیلے بھی مہنگے ہوئے، کھلا دودھ،گڑ،چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے کے دوران ویجٹیبل گھی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 38 روپے سستا ہو گیا دوسری جانب برینڈڈ گھی اور سرسوں کا تیل بھی سستا ہوا۔