ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اضافہ

sugar mills

چینی کی قیمت میں ایک ہی روز میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے، کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں گزشتہ روز چینی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں فی کلوچینی کی قیمت چارروپے اضافے کے بعد 145روپے ہو گئی جبکہ ریٹیل سطح پرچینی 155 روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح پرپہنچفروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب سبسڈی ختم کرنے سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیاہے اور گھی کی قیمت بھی 53 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

عالمی سطح پر چاول کی قیمتیں 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

وزیراعظم کے احکامات پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ گھرانے ہی اب سبسڈی کے لئے اہل ہوں گے، ان کو آٹا، گھی،چینی، دالیں اور چاول آج سے سستے داموں ملیں گے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کی تقریبا 10 کروڑ سے زیادہ کی آبادی مستفید ہو سکے گی،بی آئی ایس پی رجسٹرڈ صارفین کو سبسڈی کیلئے کاؤنٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو ٹارگیٹڈ سبسڈی کے بعد آٹے کا دس کلو کا تھیلا 648روپے کا ملے گا، گھی 353روپے فی کلواورچینی 100روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔


متعلقہ خبریں