عالمی سطح پر چاول کی قیمتیں 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

چاول

چاول کی برآمدات میں 7 ماہ کے دوران زبردست اضافہ، ریکارڈ آمدن


عالمی سطح پر چاول کی قیمتیں بارہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، اس بات کا دعویٰ یو این فوڈ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

یو این فوڈ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چاول کی قیمت کا انڈیکس جولائی میں 2.8 فیصد بڑھ کر 129.7 پوائنٹس تک پہنچ گیا، ستمبر 2011ء کے بعد چاول بلند ترین قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن تھائی لینڈ اور ویت نام میں ال نینو کے باعث انتہائی درجہ حرارت سے چاولوں کی پیداوار متاثر ہوئی۔

پاکستانی چاول کی پیداوار اور برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کو چھونے کا امکان

رپورٹ میں کہا گیا کہ روس کے اجناس معاہدے کے خاتمے اور بھارت کی جانب سے برآمد پر پابندی کا اثر بھی چاولوں کی قیمت پر پڑا۔

یو این فوڈ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چاول کی خرید کے مستقبل کے سودے 16.02 ڈالر فی 45 کلو گرام میں طے ہوئے۔

بھارت، پاکستان، تھائی لینڈ، ویتنام اور کمبوڈیا عالمی منڈی میں چاول کے سرکردہ برآمد کنندگان ہیں جبکہ چین، ملائیشیا، فلپائن، سینیگال، نائیجیریا اور بینن چاول کے اہم درآمد کنندگان ہیں۔


متعلقہ خبریں