اسٹیٹ بینک نے 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا


اسٹیٹ بینک آج پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی دسویں سالگرہ کے موقع پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔

سی پیک نے 2013 میں اپنے آغاز کے بعد ایک عشرے کے دوران پاکستان کے انفراسٹرکچر اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت پاکستان نے 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ سکہ 11 اگست 2023 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔

یہ سکہ گول شکل کا ہے جس کے کنارے ابھرواں ہیں، سکہ کا قطر 30ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے، اسے تانبے اور نکل دھات سے بنایا گیا ہے (تانبہ 75 فیصد، نکل 25 فیصد)۔

سکہ کے سامنے کی طرف وسط میں خوبصورتی سے بنایا ہوا پانچ کونوں والا بڑا ستارہ ہے، اس ستارے کے اندر فنکارانہ طور پر دائیں طرف ہلال اور ستارہ ہے (جیسا کہ پاکستان کے قومی پرچم پر موجود ہے) اوربائیں طرف پانچ ستاروں کا جھرمٹ ہے (جیسا کہ چین کے قومی پرچم پر موجود ہے)۔

ستارے کے اوپر بالائی نصف دائرے میں انگریزی رسم الخط میں ”CELEBRATING 10 YEARS OF CPEC ”اور زیریں نصف دائرے میں اردو رسم الخط میں“اسلامی جمہوریہ پاکستان”کے الفاظ کندہ ہیں۔

شرح سود برقرار ،مہنگائی میں کمی متوقع ہے ، سٹیٹ بینک

ان دونوں دائروی سطروں کو دائیں اور بائیں دو چھوٹے ستاروں کی مدد سے الگ کیا گیا ہے، سکہ کی قیمت بڑے ستارے کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب100اور اردو رسم الخط میں روپیہ میں لکھی گئی ہے، سکہ کے پچھلی طرف وسط میں خوبصورتی سے بنایا ہوا پانچ کونوں والا بڑا ستارہ ہے۔

اس ستارے کے اندر فنکارانہ طور پر دائیں طرف ہلال اور ستارہ ہے (جیسا کہ پاکستان کے قومی پرچم پر موجود ہے) اوربائیں طرف پانچ ستاروں کا جھرمٹ ہے (جیسا کہ چین کے قومی پرچم پر موجود ہے)۔

سکہ کے بیرونی کنارے پر بالائی نصف دائرے میں انگریزی اور چینی رسم الخط میں“ CHINA PAKISTAN ECONOMIC CORRIDOR”اور اندرونی زیریں نصف دائرے میں اردو رسم الخط میں ”پاکستان چین اقتصادی راہداری“کے الفاظ کندہ ہیں۔

سکہ کے بیرونی کنارے پر نچلے حصے میں انگریزی رسم الخط میں ”FROM VISION TO REALITY“کے الفاظ لکھے گئے ہیں۔

ان دائروی سطروں کو دائیں اور بائیں دو چھوٹے ستاروں کی مدد سے الگ کیا گیا ہے جبکہ ہندسوں میں بائیں طرف2013اور دائیں طرف 2023 بھی تحریر ہے جو سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے عشرے کی عکاسی کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں