محمد عامر اب بھی میچ ونر کھلاڑی ہیں، مکی آرتھر


انگلش کاؤنٹی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر ڈربی شائر ٹیم کے لئے اثاثہ ہیں۔

مکی آرتھر کا کہنا تھاکہ ان کی موجودگی سے ٹیم کے باؤلنگ اٹیک میں بہتری آئے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اب بھی عالمی کرکٹ کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہیں۔

سابق فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں آگئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر گیند کو کمال مہارت سے سوئنگ کرتا ہے اور میچ ونر کھلاڑی ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر2024 ء سیزن کے ابتدائی مرحلے کے لئے بطور اوورسیز کھلاڑی ڈربی شائر کی طرف سے کھیلیں گے۔


متعلقہ خبریں