امریکی بینکاری نظام میں غیریقینی ،دنیابھرمیں سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں

stock market

امریکی بینکاری نظام میں غیریقینی دنیابھرمیں سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں


وال سٹر یٹ پرامریکی بینکاری نظام کی مشکوک اور غیر یقینی کیفیت کے باعث دنیا میں اسٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئی ہیں جس سے یورپین بینکس بھی شدید متاثر ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں قرض خوا پر ٹیکسوں کی بھر مار ،امریکا میں شرح سود میں اضافے کی باتوں سے ڈالر میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

چین کے کمزور ٹریڈ ڈیٹا اور امریکا کے تجارتی اعدادو شمار میں کمی سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہورہی ہے ۔

اٹلی میں قرض دینے والوں پر بھاری ٹیکسوں کے باعث دو بڑے اطالوی بینکوں کے حصص کی قیمتوں میں7سے10.2فیصد تک کمی ہوگی۔

اطالوی فیصلے کے اثرات فرانسیسی اور جرمن بینکوں میں بھی مرتب ہوتے ہیں ۔


متعلقہ خبریں