اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی چیئرمین سے جیل اہلکار کی مبینہ طور پر کوڈ ورڈ میں بات چیت کا انکشاف ہوا ہے۔
اس انکشاف کے بعد تمام عملے کی سکیورٹی کلیئرنس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اٹک جیل کی جیو فینسنگ کرکے جیل عملے کی طرف سے واٹس ایپ کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ کہ جیل اہلکار کی چیئرمین پی ٹی آئی سے گفتگو کی ریکارڈنگ میں کچھ ایسی باتیں سامنے آئی ہیں جنہیں انتظامیہ سمجھنے سے قاصر ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا
ذرائع نے بتایا کہ اٹک جیل میں تعینات 150 سے زائد جیل عملے کا مکمل بائیوڈیٹا سکیورٹی کلیئرنس کے لیے اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کو بھجوایا جائیگا۔