ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا


نئی دہلی: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا بھارت کے شہر چنئی میں ہو گا۔ پاکستان نے 4 میچوں میں سے اب تک صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں پاکستان نے چین کو شکست دی جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا کے خلاف میچ برابر رہا۔

بھارت نے اپنے 4 میچوں میں سے 3 میچوں میں چین، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ جاپان سے برابر رہا۔

پاکستانی کپتان عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ میں کوئی دباؤ نہیں ہو گا اور ہم آل آؤٹ ہو کر کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی پرجوش ہیں اور بھارت کے خلاف سخت میچ ہو گا۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ ہمیں گیم پلان پر فوکس اور اسمارٹ ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کی مقبوضہ کشمیر میں شادی

دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللّٰہ کی طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے اور بعد ازاں ڈسچارج کردیا گیا۔

ہیڈ کوچ محمد ثقلین کے مطابق عبداللّٰہ کی طبیعت بہتر ہے، میچ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں