فیصل آباد سدھار سبزی منڈی میں مزدوری مانگنے پر مزدور کو قتل کردیا گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔
سدھار سبزی منڈی میں ریاض نامی آجر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے پاس کام کرنے والے آصف نامی مزدور کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا، مقتول آصف 241ر ب چنچل والا کا رہائشی تھا۔
ٹک ٹاکر مہک بخاری اور والدہ برطانیہ میں 2 افراد کے قتل میں ملوث قرار
اطلاع ملنے پر تھانہ ٹھیکری والا پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس مزدور کی نعش تحویل میم لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔