انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،مریم نواز

مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ 

مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان ووٹ کی طاقت سے تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی قوتوں کو کامیاب بنائیں گے،بندوق، پیٹرول بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے، نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی حکومت خود ختم کی، پرویز خٹک

نائب صدر ن لیگ نے کہا ہے کہ نوازشریف نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت بنانا چاہتے ہیں، نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں آگے لانا چاہتے ہیں، ملک گیر تنظیم سازی کے عمل میں نوجوانوں اور خواتین کو آگے لایاجارہا ہے، انتخابات میں نوجوانوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو 9 مئی جیسے منصوبہ سازوں کی سازشوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔

جہانگیرترین نے بڑی اہم وکٹیں گرا دیں

انکا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنائیں گے،خیبرپختونخوا میں 10 سال کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں