ملکی تاریخ میں خوفناک ٹرین حادثات ، ہزاروں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

نواب شاہ ٹرین حادثہ عینی شاہدین نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا


پاکستان میں 70 سال کے دوران ٹرین حادثات میں ہزاروں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔

ملکی تاریخ کا پہلا بڑا ٹرین حادثہ 1953ء میں جھمپیر کے قریب واقعہ ہوا جس میں 200 افراد لقمہ اجل بنے ، رواں سال 27 اپریل کو کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد چل بسے تھے۔

2018 سے مارچ 2021 تک متعدد حادثات کے نتیجے میں 230 افراد جاں بحق اور 285 زخمی ہوئے۔  7 مارچ 2021 کو سکھرمیں ٹرین پٹری سے اتر نے سے ایک شخص ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

بھارت میں ٹرینوں کا خوفناک حادثہ، 230سے زائد افراد ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان معرض وجود میں آنے کے بعد جو ریلوے ٹریک پاکستان کو ملا تھا ، اس میں کسی قسم کی جدت لائی گئی اور نہ ہی کوئی تبدیلی کی گئی، متعدد ریلوے پلوں کی مدت معیاد پوری ہوچکی ہے مگر حکومت ان پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں ہزاروں ایسے پوائنٹس موجود ہیں جہاں یا تو پھاٹک نہیں اوریا پھر پھاٹک والا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے خوفناک حادثات رونما ہوتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں