حکومت نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔
ورلڈ کپ سے پہلے تمام ٹیموں کو بڑا ریلیف
پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے،عالمی کھیلوں سے متعلق ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔
بھارتی رویہ متعصبانہ ہے،ایشیا کپ کیلئے اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی،آئی سی سی اوربھارتی حکام تک سیکیورٹی سے متعلق خدشات پہنچا رہے ہیں۔
ورلڈ کپ 2023 ،گلین میک گرا نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
امید ہے کہ بھارت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔