ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے،پولیس

islamabad police

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کوگرفتار کرنے کے بعد براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ کردیاگیا۔ 

پولیس ذرائع  نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، قانون نافذ کرنے ادارےکسی بھی غیر قانونی حرکت کو روکنے کے لیے تیارہیں۔

الحمد للہ میں درست ثابت ہو گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر عمر فاروق ظہور کا ردعمل

قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے-

پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے اسلام آباد لے جایاجائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ کردیاگیا۔

اس حوالے سے نگران وزیرا طلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بذریعہ سڑک اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے بعد ان کے قریبی ساتھی بھی گرفتار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جائے گا، اسلام آباد پولیس کا سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رابطہکر لیا گیاہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں رکھے جانے والے سیل کی تیارکی جارہی ہے،

 


متعلقہ خبریں