نواب شاہ: علام اقبال ایکسپریس پڈعیدن کے قریب پٹری سے اتر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے پولیس کے مطابق مسافر ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔
علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں مسافر محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ کی چھٹی کے بعد پھر آئیں گے اور کام کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
گزشتہ ماہ بھی لاہور سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر ٹرین کی 2 بوگیاں سیالکوٹی پھاٹک کے قریب پٹری سے اتر گئیں تھیں تاہم ٹرین کی رفتار آہستہ ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا اور تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔