منظور وسان نے نگران حکومت سے متعلق پھر خواب دیکھ لیا

پیش گوئی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ مجھے نگران حکومت میں خیریت نظر نہیں آ رہی، انہیں کوئی اور ذمہ داری بھی مل سکتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان سیاسی خواب دیکھنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ منظور وسان نے نگران حکومت سے متعلق دیکھے گئے خواب سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ موجودہ حکومت بدھ کو ختم ہو جائے گی لیکن مجھے خیریت نظر نہیں آ رہی کچھ گڑ بڑ ہوتی نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا کام انتخابات کرانا ہے تاہم ان کو کوئی اور بھی ذمہ داری مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ کی چھٹی کے بعد پھر آئیں گے اور کام کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

منظور وسان نے کہا کہ ہوسکتا ہے نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے بھی آگے چلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ملک بھی مسائل میں ہے، سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں اور ایسا بل نہیں ہونا چاہیے جس سے عوام متاثر ہو۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے لیے خواب اچھا ہے لیکن باقی عوام کے لیے بہتر نظر نہیں آ رہا۔ سندھ اور پنجاب کے دیگر پارٹیوں کے لوگ پیپلز پارٹی میں آئیں گے جبکہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) ٹوٹ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں