فواد چودھری کی معافی مسترد

فواد چوہدری (fawad chaudhry)

نیب نے فواد چودھری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کردی


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں معافی مسترد کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فواد چودھری کی معافی کی تحریری درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ فیصلے میں سابق وفاقی وزیر کو شوکاز نوٹس کا جواب 15 اگست تک جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسکردو ایئرپورٹ سے اب بین الاقوامی پروازیں بھی چلیں گی

الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چودھری نے تحریری معافی جمع کرائی ہے تاہم فواد چوہدری نے جو مشروط معافی مانگی اس میں کسی قسم کے افسوس کا اظہار نہیں کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز الزامات لگائے اور توہین آمیز ریمارکس دیئے، اس لیے یہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے اس پر مشروط معافی سے تلافی نہیں ہو سکتی۔


متعلقہ خبریں