پاکستان اور ترکیہ کے باہمی اشتراک سے تیار ہونے والا ملجم کلاس جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو گیا۔
پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کراچی شپ یارڈ پر ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف ، ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز اور نیول چیف امجد خان نیازی نے بٹن دبا کر پی این ایس طارق کی لانچنگ کی۔
چین میں تیار جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا
پاکستان اور ترک ڈیفنس کمپنی Ms ASFAT میں 06 ستمبر 2018 کو 4 ملجم کلاس کارویٹس کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ پروجیکٹ کے تحت استنبول نیول شپ یارڈ اور کراچی شپ یارڈ میں دو / دو جہاز تیار کیے کیے گئے۔
یہ جہاز سرفیس ٹو سرفیس میزائلوں اور مین گن سے درمیانے سائز کے اہداف کا پتہ لگانے اور ان پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضائی اہداف کا پتہ لگانے کے لیے جدید ترین سینسر سے بھی لیس ہے۔
جہاز اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے جارحانہ اور دفاعی دونوں ہتھیار رکھتا ہے۔ ملجم جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اس کے علاوہ کیمپ کاپٹر سے بھی لیس ہے۔