چلی میں ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد ہلاک


سینتیاگو: چلی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چلی میں ہیلی کاپٹر دوران پرواز حادثے کا شکار ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے تمام 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر چلی ایئر فورس کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر پر فرد جرم عائد

حکام کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ہیلی کاپٹر رات کو تربیتی مشن پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔


متعلقہ خبریں