واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم کیپٹل ہل حملہ کیس میں عائد کی گئی۔ ٹرمپ پر کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کا الزام عائد ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکیوں کو دھوکا دینے اور انسانی حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری حملہ کیس میں شامل تفتیش کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔
اس سے قبل کیپٹل ہل حملے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے سرغنہ کو 18 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز پر بغاوت کی سازش اور سیکیورٹی اداروں پر حملے، توڑ پھوڑ کی الزامات تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، امریکہ
واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہو گئے تھے۔