اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر میں 2 سو 81 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 3 سو 73 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
حملہ آورگروپ کی شناخت ہوئی ہے، ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 2 سو ایک روپے 15 پیسے مقرر کی گئی جبکہ ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 23 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 92 روپے 13 پیسے تھی۔