چینی وفد کا دورہ ، میٹرو بس کا شیڈول جاری کر دیا گیا


چین کے اعلی سطح وفد کے دورے کے باعث میٹرو بس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ 

ریڈ میڑو بس کی سروس سری نگر ہائی وے اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک آج اتوار کی سہ پہر 3 بجے سے یکم اگست دن 1 بجے تک بند رہے گی۔

میٹرو بس صرف صدر راولپنڈی سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک چلائی جائے گی تاہم یکم اگست کو دن 1 بجے کے بعد میڑو بس سروس معمول کے مطابق مکمل بحال ہوجائے گی۔

راولپنڈی: میٹرو بس میں آگ، جل کر خاکستر، مسافر محفوظ

بہارہ کہو سے چلنے والی گرین لائن اور اسلام آباد سے نیو ائیرپورٹ تک چلنے والی اورینج لائن بس سروس بھی یکم اگست دن ایک بجے تک بند رہیں گی جبکہ بلیو لائن بس سروس آپریشن معمول کے مطابق آپریشنل رہے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں