وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے معذرت


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان و صدر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میر عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان و صدر بی اے پی عبدالقدوس بزنجو نے سابق صدر آصف علی زرداری کے نام خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے معذرت کی۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میری ذاتی خواہش تھی کہ میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کروں اور میرے لیے یہ امر باعث مسرت و اطمینان ہے کہ ہمارے ذاتی تعلقات عرصہ دراز سے قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور اسپیکر عدم اعتماد کی تحریک میں بی اے پی نے ذاتی اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر میرا ساتھ دیا جبکہ بی اے پی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے مشکل حالات میں مجھے پارٹی کا صدر اور وزیر اعلیٰ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

عبدالقدوس بزنجو نے خط میں لکھا کہ ہر سیاسی جماعت کی طرح بی اے پی کی نگاہ بھی عام انتخابات پر مرکوز ہیں اور بی اے پی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔


متعلقہ خبریں