پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا


لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہونے پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر 40 ہزار 650 کیوسک، دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر 84 ہزار 430 کیوسک، دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر 3 لاکھ 90 ہزار 395 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیمانکی اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں میں کئی گھنٹے کی بارش، واسا کا عملہ ہائی الرٹ

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کیں۔ ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ کے اضلاع کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر کے اضلاع ممکنہ سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں