اسحاق ڈار کا نام غیر سنجیدہ طریقے سے سامنے آیا ،قمر زمان کائرہ

qamar zaman kaira

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قمر زمان قائرہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کا نام غیر سنجیدہ طریقے سے سامنے آیاہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام میں قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ  نگران حکومت کیلئے تو ابھی بہت دن باقی ہیں، نگران وزیراعظم کے حوالے سے وقت سے پہلے بحث ہو رہی ہے۔

نگران وزیراعظم کا عہدہ کسی سیاستدان کو ہی ملنا چاہیے، خورشید شاہ

انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے پارٹیوں میں مشاورت ہو رہی ہے،  پیپلز پارٹی نے بھی نگران وزیراعظم کیلئے مشاورتی کمیٹی بنا دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈار بہت تجربہ کار آدمی ہیں، اسحاق ڈار کا سیاست اور معیشت پر بہت تجربہ ہے، تجربے کے حوالے سے اسحاق ڈار کا متبادل کم ہی ہوگا۔

ضیاءاللہ بنگش کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان

قمر زمان کائرہ انتخابات نہ ہونے کے امکان بھی نظر نہیں آ رہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں وقت سے پہلے توڑی گئیں اس لیے وہاں الیکشن نہیں ہوئے، اب اسمبلی کی مدت پوری ہو چکی ہے ، الیکشن کو آگے لے جانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

 


متعلقہ خبریں