چین میں پاکستانی گلابی نمک کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
گوادر پرو کے مطابق چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن سے معلوم ہوا ہے کہ 2021 میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمد 4,968,223 ڈالر اور 2022 میں 5,747,492 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات 2,694,493 ڈالر تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسماعیل ستار نے بتایا کہ گلابی نمک کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چنیوٹ میں خام لوہے کے 8 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں: ابراہیم مراد
چین میں پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر وانگ زیہائی نے ویبنار میں روشنی ڈالی کہ پنک سالٹ لیمپ ایک ایئر پیوریفائر کی طرح کام کرتا ہے۔
بیکٹیریا کو مارتا ہے اور دھول، الرجین، دھواں، بدبو اور مولڈ اسپورز کو دور کرتا ہے۔
سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ 2023 کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کی چینی اور شوگر کنفیکشنری کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔