پشاور: فائرنگ ، ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن جاں بحق


پشاور میں فائرنگ کے واقعے میں ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رنگ روڈ دوران پور کے قریب پیش آیا ہے۔

لڑکے نے لڑکی کو موٹرسائیکل سے اتار کر گولی مار کر قتل کردیا

پبلک سروس کمیشن کے شعبہ امتحانات کے ڈائریکٹر ارشد خان ولد حمداللہ چارسدہ سے پشاور ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ دوران پور کے قریب انہیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل  کردیا۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔


متعلقہ خبریں