افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 31 افراد ہلاک


افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 31 افراد ہلاک، 74 زخمی جبکہ 41 لاپتہ ہو گئے۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

شدید بارش کی وجہ سے ہفتے کو رات گئے سیلاب نے صوبہ وردگ کے ضلع میدان میں تباہی مچا دی۔

افغانستان میں سیلابی ریلوں میں بہہ کر 250 مویشی ہلاک ہوئے اور تقریباً 600 مکانات کو نقصان پہنچا۔


متعلقہ خبریں