لاہور: ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، متوفی کی نعش دریا سے آٹھ دنوں کے بعد نکال لی گئی۔
ٹک ٹاک سے پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ
موصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور کا 30 سالہ رہائشی عدنان اپنے دوستوں کے ہمراہ بارہ دری کے قریب ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے پر دریائے راوی میں گرگیا اور پھر گہرے پانی میں ڈوب گیا۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ صورتحال دیکھ کر امدای اداروں کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے عدنان کو پانی میں تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
امدادی اداروں کے اہلکاروں نے متوفی عدنان کی نعش آٹھ دنوں کے بعد گہرے پانی سے نکال لی جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹک ٹاکر خاتون کی موت کے معاملے میں بڑی پیشرفت
30 سالہ متوفی عدنان شاد باغ لاہور کا رہائشی تھا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے اس حوالے سے ثبوت و شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق قتل اور حادثاتی موت کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا لیکن عدنان کے چاروں دوستوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ٹک ٹاکر کی اپنے ہی جنازے پر ہیلی کاپٹر سے انٹری
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات وقوع پذیر ہوئے ہیں کہ ٹک ٹاک بنانے کے شوقین افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔