شاہد خان خٹک کا پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان


سابق نگران صوبائی وزیر شاہد خان خٹک نے پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  شاہد خٹک نے  سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیااور کہا کہ میں پرویز خٹک کوعبرتناک شکست سے دوچار کر دوں گا۔

وزیراعظم یاوزیراعلی کے نام جب الیکشن کے رزلٹ کا اعلان ہو گا تب طے ہونگے، خواجہ آصف

انکا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مقصد عوام کی خدمت ہےجسے میں وزارت اور سیاست میں بخوبی ادا کرتا رہا ہوں، نوشہرہ کے عوام آج بھی میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سےخیبرپختونخوا کے سابق نگراں صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کو سیاسی ریلی میں شرکت اور ہجوم سے ’خطاب‘ کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں