پشاور، کم وزن روٹی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 72 نانبائی گرفتار

Naan Roti

یکم دسمبر سے نان اور روٹی کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا گیا


پشاور: کم وزن کی روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 72 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی، روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ

ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کے مطابق شہر بھر میں 230 سے زیادہ نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا جس کے دوران روٹی کا وزن اور نرخ چیک کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کم وزن کی روٹی فروخت کرنے پر 72 نانبائیوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ 13 دکانیں سیل بھی کردی گئی ہیں۔

آٹا مزید مہنگا ہو گیا

ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کے مطابق کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، ورسک روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نانبائیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں