میاں محمود الرشید کی ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں انتقال کی زیر گردش خبریں بے بنیاد قرار


سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں انتقال کی زیر گردش خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

جیل حکام کے مطابق میاں محمود الرشید اس وقت ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں صحت اور تندرستی کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

وزیرِاعظم کا قطر کے شاہی خاندان کے سینیئر رکن کے انتقال پر اظہار افسوس

حکام نے بتایا کہ میاں محمود الرشید کو حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد 22 جولائی 2023 کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی “ایکو کارڈیو گرافی” ٹیسٹ کے سلسلے میں منتقل کیا گیا تھا۔

کنسلٹنٹ پروفیسر کے معائنے کے بعد اسی دن ہی جیل واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کے ذریعے حکومت پنجاب اور محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کو بدنام کرنے کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں