وزیر اعظم بلوچستان کے مسائل پر کابینہ اجلاس طلب کریں، سراج الحق


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے مسائل پر کابینہ کا اجلاس طلب کریں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بلوچستان کے اجتماعی و قومی مسائل کے حل کے حوالے سے منعقدہ امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کو جلانے میں سب کا ہاتھ ہے اور بدامنی کی وجوہات جاننے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان نہیں عالم اسلام کے لیے اہم ہے کیونکہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں گوادر پر ہیں۔ بلوچستان گیٹ وے ہے اور وہ مسائل کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں اور یہاں کے لوگوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انہیں آئینی حقوق دیئے جائیں۔ بلوچستان کے 19 لاکھ بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بدامنی ہو وہاں خوشحالی کیسے آسکتی ہے اور مسائل کا ذمہ دار کون ہے؟ پیسہ حکمرانوں کی سیکیورٹی پر خرچ ہوتا ہےعوام پر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی نے اہم فیصلہ کر لیا ہے، مولانا فضل الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران خود کہتے ہیں کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہے اس لیے لوگ بھتہ دینے پر مجبور ہیں، ہمیں اس ملک سے بھاگنا نہیں کیونکہ یہیں ہمارا سب کچھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے حکمران کل یہاں سے بھاگ جائیں گے جبکہ عدالتوں میں انصاف نہیں ہے اور ہمارے ادارے احتساب کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔


متعلقہ خبریں