اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے نگران وزیر شاہد خان خٹک کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگران وزیر شاہد خان خٹک نے سیاسی جلسے سے خطاب کیا تھا۔ صوبائی وزیر شاہد خٹک کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے جلسے میں شرکت اور خطاب کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی نے اہم فیصلہ کر لیا ہے، مولانا فضل الرحمان
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جلسے میں شرکت پر صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق
الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو حکم جاری کیا کہ جلسے میں خطاب پر صوبائی وزیر شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹا دیا جائے۔ نگران حکومت میں کسی بھی عہدیدار کو سیاسی و انتخابی مہم میں شرکت کی اجازات نہیں ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی بھی نگران حکومت یا وزیر کو کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازات نہیں دے سکتے۔